دھند کے باعث موٹروے بند

18 Jan, 2021 | 10:05 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: شدید دھند کےباعث سیالکوٹ موٹروے اور ایم تھری کو لاہور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے حکام کے مطابق موٹروےایم تھری کو لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔قومی شاہراہ پر چوہنگ موہنلوال، مانگا منڈی ،رائیونڈ اور پھول نگرمیں قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر رہ گئی ہے ۔شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ موٹروے حکام کا شہریوں سے کہنا یے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورروڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانیوالی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنیوالی پرواز پی اے 417 کو منسوخ کردیا گیا، کوئٹہ سے آنیوالی پرواز ای آر 542، کوئٹہ جانیوالی پرواز ای آر 543، ریاض سے آنیوالی پرواز ایکس وائے317، ریاض جانیوالی پرواز ایکس وائے 318، کراچی سےآنیوالی پرواز پی کے 306 ، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307، جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 4711 منسوخ کردی گئی۔ 

متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، دوحہ سے آنیوالی پروز کیو آر 620 تیرہ گھنٹے، دوحہ جانیوالی پرواز کیو آر 621 بارہ گھنٹے بیس منٹ، کویت جانیوالی پرواز جے 509 دس گھنٹے، استنبول سے آنیوالی پرواز ٹی کے 714 چھے گھنٹے، لندن سے آنیوالی پرواز بی اے 259 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں