ایک مرتبہ پھر گلبرگ مین مارکیٹ گول چکر کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

18 Jan, 2021 | 10:05 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد: گلبرگ مین مارکیٹ گول چکر کی تاریخ کا پہلا پبلک ٹی وی لاؤنج تو نابن سکا لیکن ایک مرتبہ پھر تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا گیا، پبلک ٹی وی لاؤنج کا منصوبہ تو شروع  نا ہوسکا لیکن تخمینہ لاگت ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ پر 5 کروڑ 23 لاکھ پر پہنچ گیا، مین مارکیٹ گول چکر کا نیاسٹر کچر پلان تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی منظوری پر میٹروپولیٹن کارپوریشن تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل کرے گی، مین مارکیٹ گول چکر کے نئے ڈیزائن کو سی ٹی او لاہور، چیف کارپوریشن آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے مشترکہ دورے کی روشنی میں تیار کیا گیا، گول چکر کی تزئین و آرائش اور ملحقہ سڑکوں کی بحالی کا تخمینہ لاگت 5 کروڑ 52 لاکھ تیار کیا گیا۔

سڑکوں کی بحالی اور سول ورکس پر 3 کروڑ 23 لاکھ لاگت آئے گی، گول چکر کی تزئین و آرائش 2 کروڑ 28 لاکھ لاگت آئے گی، نئے پلان میں ایس ایم ڈی سکرین، سی سی ٹی وی یونٹ، لائٹنگ پولز، سٹنگ ایریاز سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جائینگی، نئے پلان کے مطابق چار کی بجایے صرف ایک سکرین نصب کی جائے گی گول چکر کے درمیان میں کنکریٹ اسٹرکچرز اور کوریڈورز کی تعمیر شامل ہے۔

فروری 2020 میں سابق چیف چیف سیکرٹری اعظم سلیمان نے گول کو پبلک ٹی وی لاؤنج بنانے کی زمہ داری ایم سی ایل کو سونپی گئی، ابتدائی طور پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کا تخمینہ لگا کر ورکنگ پیرز تیار کیا گیا، کنسلٹنٹ اروائن ٹیک نے ڈرائنگز تیار کرائی گئی۔

پہلے ڈیزائن کے مطابق ایک سو دس انچ کی چار ایس ایم ڈیز اور ساؤنڈ سسٹم لگنا تھیں، گول چکر بنچ لگا کر ستر افراد کی بیٹھنے کی جگہ بنائی جائے گی گاڑیوں کے لئے پارکنگ ایریا اور دو پبلک ٹوائلٹس منصوبے کا حصہ تھے، میچز یا قومی تہواروں میں ہونے والی تقریبات کے لیے بھی استعمال کیا جانا تھا۔

مین مارکیٹ چوک شہر کو کلین اینڈ گرین، پولیو، ڈینگی اور دیگر امراض سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی، پبلک سروس میسجز کی مہم کے لیے بھی ایس ایم ڈیز کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی پارکنگ ایریا کو بھی اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں