مسافروں کے لیے بری خبر، ڈائیو و ایکسپریس بس ٹرمینل سیل

18 Jan, 2021 | 08:35 PM

Raja Sheroz Azhar

راؤ دلشاد : اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی بڑی کارروائی، ایس او پیز کی خلاف ورزی ڈائیوو بس ٹرمینل کو سیل کردیا.

تفصیلات کے مطابق اے سی ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا نےڈائیوو ٹرمینل کو سیل کر دیا گیا. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیاکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.

دوسری جانب کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ شہر کے مختلف مقامات پر متعدد دکانوں و ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کونیکا فوٹو لیب اور اے آر الیکٹرانکس کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نےقذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں کاروائیاں کیں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فضل حق ریسٹورنٹ، ڈیرہ ریسٹورنٹ، ماٹھا میکا ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ مینجرز کو حراست میں لے لیکر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

مزیدخبریں