ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے کی ماحولیاتی رپورٹ پر پیش رفت

نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے کی ماحولیاتی رپورٹ پر پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے تعمیراتی منصوبے کی ماحولیاتی رپورٹ پر پیش رفت، منصوبے کی ماحولیاتی رپورٹ کی منظوری کے لئے عوامی شنوائی بائیس فروری کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ای پی اے نے ایل ڈی اے کی جانب سے ماحولیاتی رپورٹ کی منظوری دینے کے لئے درخواست جمع کرلی ہے، شہریوں اور سٹیک ہولڈرز کے لئے منصوبے کے ماحولیاتی جائزہ رپورٹ کی کاپی تین مقامات پر دستیاب کردی گئی ہے۔  رپورٹ تحفظ ماحول کے دفتر، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول اور چیف انجینئر ایل ڈی اے کے دفتر میں دستیاب ہے.

ماحولیاتی جائزہ رپورٹ کے بارے میں عوامی شنوائی 22 فروری 2021ء کو دن 11 بجے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں ہوگی۔ شہریوں اور سٹیک ہولڈرز کو عوامی شنوائی میں مدعو کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلبرگ مین مارکیٹ گول چکر کی تاریخ کا پہلا پبلک ٹی وی لاؤنج تو نابن سکا لیکن ایک مرتبہ پھر تزئین و آرائش کا فیصلہ کر لیا گیا، پبلک ٹی وی لاؤنج کا منصوبہ تو شروع  نا ہوسکا لیکن تخمینہ لاگت ایک کروڑ 60 لاکھ سے بڑھ پر 5 کروڑ 23 لاکھ پر پہنچ گیا، مین مارکیٹ گول چکر کا نیاسٹر کچر پلان تیار کرلیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer