ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء سڑکوں پر ، اہم شاہراہیں بند

طلباء سڑکوں پر ، اہم شاہراہیں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو : شہر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء کا امتحانی پالیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا، طلباء نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹیوں نے سمیسٹر فیس بٹورنے کیلئے آن لائن کلاسز کے بعد فزیکل امتحانات کا شیڈول جاری کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال کے سامنے یونیورسٹیوں کے طلباء نے امتحانی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج میں شامل طلباء و طالبات نے موقف اپنایا کہ انہیں پورا سمیسٹر آن لائن پڑھایا گیا ہے، اس لیے ان کا امتحان بھی آن لائن طریقے سے منعقد کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ میں یو ایم ٹی، لاہور گریثرن یونیورسٹی، یو سی پی، لاہور یونیورسٹی ، نمل یونیورسٹی کے طلباء شریک ہوئے۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ فیسیں وصول کرنا چاہتی ہے اس لیے مزیکل امتحانات منعقد کیے جا رہے ہیں، احتجاجی طلباء نے ایوان اقبال سے گورنر ہاؤس تک ریلی بھی نکالی، جس کے بعد طلباء کے پانچ رکنی وفد نے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔

مذاکرات میں طلباء نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے بات کر کے فزیکل امتحانات منسوخ کرائے جائیں جب تک وائس چانسلرز یقین دہانی نہیں کرائیں گے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ مذاکرات میں طلباء کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے کی بناء پر مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے باعث پولیس کی نفری بھی گورنر ہاؤس کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer