متعلقہ انتظامیہ کی غفلت سے سمارٹ لاک ڈائون کی دھجیاں اڑا دی گئیں

18 Jan, 2021 | 05:33 PM

Shazia Bashir

بسام سلطان: متعلقہ انتظامیہ کی غفلت سے سمارٹ لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دی گئیں، محکمہ صحت کے ایس او پیز کے برعکس مکین کی نقل ق حرکت معمول کے مطابق جاری، کوئی رکاوٹیں نہیں نا ہی پولیس اہلکار تعنات کئے جا سکے۔

 کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہرکے 17 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ٹو لگا دیا گیا مگر متعلقہ انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے غافل دکھائی دی، شہر میں لاک ڈائون کئے گئے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نقل و حرکت محدود کرنے میں ناکام ہیں۔ 

لاہور میں کنال ویو سوسائٹی،عسکری 10،گیلانی سٹریٹ،نادرا آباد کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا،  گلی نمبر66سیکٹر Eفیز 1ڈی ایچ اے، گلی نمبر71/2سیکٹر  Jفیز 1ڈی ایچ اے، مین سروس لین غازی روڈ سیکٹر S فیز 2ڈی ایچ اے، گلی نمبر35سیکٹر Z فیز 3، مین سروس لین،خیابان اقبال، گلی نمبر 18سیکٹرX، گلی نمبر 14فیز 5 ڈی ایچ اے، مین سروس روڈ بلاک Bسوئی گیس سوسائٹی کے علاقوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

لنک2، ایونیو 13بلاک  S فیز 7 ڈی ایچ اے، گلی نمبر 1نین سکھ، مکان نمبر 13Bسے 16Bجی او آر 2 مکان نمبر 679سے 685 کریم بلاک،مکان نمبر 700سے 703،  679 سے 685 کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود چہل پہل جاری رہی۔

سمارٹ لاک ڈائون علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں نہ لگائے جا سکے، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جانا تھا۔         

مزیدخبریں