ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار میں تین روزہ کتاب میلہ سج گیا

لاہور ہائیکورٹ بار میں تین روزہ کتاب میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: موجودہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کے باوجود کتابوں کی اہمیت کم نہ ہوسکی، لاہور ہائی کورٹ بار میں تین روزہ کتاب میلہ سج گیا، وکلاء اور سائلین نے بھر ہور دلچسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق   وکلاء کتاب دوستی کا تعلق برقرار ہے، موجودہ جدید دور میں آئی ٹی کہ بھرپور استعمال کے باوجود لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء کتابوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر رہے ہیں، وکلاء کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال کتاب میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سال بھی اٹھارہ سے 20 جنوری تک کتاب میلہ مننعقد کیا گیا ہے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے کتاب میلے کا افتتاح کیا، ہائیکورٹ بار میں بیس جنوری تک صبح آٹھ بجے سے چار بجے تک کتاب میلہ جاری رہے گا،  کتاب میلہ میں ہر موضوع  قانون، مذہب، سیاست، نفیسات، مزاح تعلیم، تہذیب سمیت مختلف نوعیت کی کتابیں رکھی گئی ہیں، کتاب میلے میں شہر کے معروف پبلشر شرکت کر رہے ہیں۔

 کتاب میلے میں پچاس ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں، کتاب میلے میں وکلاء اور سائلین کو تیس سے پچاس فیصد تک رعائیتی نرخوں پر کتابیں میسر ہیں، کتاب میلے کا اہتمام صدر لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر بار عہدیداروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer