پنجاب آئی ٹی بورڈ اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط

18 Jan, 2021 | 04:10 PM

Shazia Bashir

 نبیل ملک: ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ اور بینک آف پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے دستخط کیے۔

 چئیرمنپی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ نئے کاؤنٹرز کے قیام سے شہریوں کو ای خدمت مراکز میں بھی ادائیگیوں کی سہولت مل جائیگی، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، معاشی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نہایت ضروری ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان دستخط تقریب میں پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وسیم بھٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، بعد اذاں میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور نے بتایا کہ معاہدے کی رُو سے پنجاب بینک اور پی آئی ٹی بی کی مدد سے ای خدمت مراکز میں پنجاب بینک کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

 کاؤنٹرزسے شہریوں کو ای خدمت مراکز میں بھی ادائیگیوں کی سہولت مل جائیگی، شہری کاؤنٹرزپر ای سٹمپنگ سے متعلق و دیگر ادائیگیاں کر سکیں گے، اب تک عوام کو 78 شعبوں میں سہولیات کو آن لائن کر چکے ہیں، ایم او یو دستخط کرنے سے اب تمام سہولت مراکز میں ہر قسم کی فیس باآسانی جمع کرائی جا سکیں گی، اب عوام کو مزید مختلف بنکوں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

 اس معائدے کی کوئی قیمت نہیں ہے، تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، دوسری جانب صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب بینک کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کا قیمتی وقت اور پیسہ بچے گا، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیئے آج کا یہ ایم او یو سائن کر رہے ہیں، ھمارے بنک کے پاس 1 ٹریلین کی بیلنس شیٹ ہے، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، آج ہم نے جس کام کا آغاز کیا ہے وہ لمبے عرصے تک چلے گا، معیشت کی ترقی کے لیئے ہمیں روایت سے ہٹ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لیئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نہایت ضروری ہے، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ہمیں بڑا بنک قرار دے دیا ہے، کامیاب نوجوان پروگرام میں ہم نمبر ون بنک ہیں، اب تک 3 ارب کے قرضے جاری ہوئے ہیں جس میں سے 50 فی صد بنک آف پنجاب نے جاری کیئے، کم لاگت تعمیراتی شعبے میں بھی ھمارا بنک سب سے آگے ہے، ہمارے بنک ڈیفالٹ پہلے سے کم ہوئے ہیں، ھاوسنگ سیکٹر میں عوام کو بہترین قرضے جاری کرنے کے لیئے پنجاب بنک کے عملے کی تربیت بہت جلد برطانوی کمپنی سے کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں