بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست مسترد

18 Jan, 2021 | 03:59 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، جسٹس شاہد جمیل خان نے ریمارکس دئیے کہ درخواستگزار وکیل متاثرہ فریق نہیں، مفاد عامہ کو جواز بنا کر کیسےعدالت میں درخواست دائر کرسکتا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی، جس میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل ہو گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے تحت 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

درخواستگزار وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں