پیراگون ریفرنس:عدالت نے گواہ کو دوبارہ طلب کرلیا

18 Jan, 2021 | 03:49 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے گواہ تحصیلدار اسلم گجر کوآئندہ حاضری کیلئےدوبارہ پابندکردیا۔
 
احتساب عدالت میں پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیش ہوئے، عدالت میں نیب کے دو گواہ امپیریل کمپنی کے منیجر محمد سلیم اور تحصیلدار اسلم گجر کو پیش کیا گیا، منیجر محمد سلیم نے عدالت میں تسلیم کیا کہ امپیریل کمپنی کا اجلاس 2017 میں بلایا گیا تھا، یہ اجلاس ندیم ضیا نے بلایا، اس اجلاس میں سعد رفیق بطور ثالث پیش ہوئے، عدالت میں تحصیلدار اسلم گجر نے جرح کے دوران کہا کہ خواجہ برادران نے پچاس کنال زمین دے کر پیرا گون میں چالیس کنال زمین کے پلاٹ حاصل کیے۔موضع پھلروان کا 70 سے 80 فیصد رقبہ پیراگون سٹی میں شامل ہو چکا ہے، دوران جرح گواہ نے کہا کہ اس نے قبضے سے متعلقہ رپورٹ تیار کرکے ہائی کورٹ میں پیش کی۔

عدالت نے گرین سٹی کے مالک حاجی رفیق کے قبرستان پر قبضہ سے متعلق مصدقہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت انتیس جنوری تک ملتوی کر دی، عدالت نے گواہ اسلم گجر کوآئندہ حاضری کیلئے دوبارہ پابند کردیا ہے۔

مزیدخبریں