ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صحت یاسمین راشد نے سکول دوبارہ بند کرنے کا کہہ دیا

وزیر صحت یاسمین راشد نے سکول دوبارہ بند کرنے کا کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک سکولز کھول دیئے گئے ہیں لیکن ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو سکول دوبارہ بند کرادیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں نیوز کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ  نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک سکولز کھل گئے ہیں، لاہور میں کورونا کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے،ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وہ سکول بند کردیں گے،50 فیصد طلبا کو ایک دن اور 50 فیصد کو دوسرے روز بلایا جائے گا،560 نئے مریضوں کی آج تشخیص ہوئیآج کے دن میں 23 اموات کورونا سے ہوئی، کورونا میں 20 نئی لیبز بنائی گئی ہیں۔

وزیرصحت کا کہناتھا کہ رحیم یار خان اور ملتان میں لیبز بنارہے ہیں،24000 ٹیسٹ روزانہ کرسکتے ہی‍ں، سب سے زیادہ رابطوں کے ٹیسٹ پنجاب کررہا ہے،ہر ڈسٹرکٹ میں ویکسین کی سٹوریج کے لیے کولڈ روم تیار کرلیا گیا،76 ماسٹر ٹرینیرز ویکیسین کی ٹریننگ دیں گے،20 فیصد آبادی کے لیے ویکسین وقت پر ملے گی،پچھلی حکومتوں نے ویکسین کے بارے میں سوچا نہیں،ریبیز ویکسین پہلے پاکستان میں بنتی نہیں تھی، اب وافر تعداد میں موجود ہے،ویکسین پاکستان میں نہیں آئی، 28000 ہزار کو لگی،کسی کو نہیں پتا ویکسین لگی یا پانی لگایا گیا۔

واضح رہے کہ   کورونا کے باعث اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد شہر کے کالج آج سے کھل گئے ہیں۔ کالجوں میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی کلاسز کے طلباء کو بلایا گیا ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت پر کالجوں میں 50 فیصد طلباء و طالبات کو متبادل دنوں میں بلایا گیا ہے۔ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا۔ طالبات کے کالج داخلے کے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا جبکہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے ٹمپریچر بھی چیک کیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer