ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ داخلہ کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نو تعمیر شدہ ٹریننگ لیبارٹری کو آپریشنل کرنے کے لیے 175 نئی آسامیاں بنا کر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کیسز حل کرنے میں سپورٹ کے لیے 56 فرانزک سائنٹسٹ اور اسسٹنٹ فرانزک سائنٹسٹ کو سپیشل پیکج پر بھرتی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الجھے کیسز سلجھانے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نو تعمیر شدہ ٹریننگ لیبارٹری میں 175 نئی آسامیاں بنا کر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹریننگ لیبارٹری میں فرانزک سائنٹسٹ کی 28 اور جونیئر فرانزک سائنٹسٹ 28 پوسٹیںبنا کر سپیشل بیکج پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

گریڈ 19 کی ڈائریکٹر ٹریننگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ کی ایک ایک سیٹ بنا کر بھرتیاں کی جائیں گی، گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کی 8، ٹریننگ کوآرڈینیٹر کی دو اور سکیورٹی انچارچ کی تین پوسٹیں بنا کر بھرتیاں کی جائیں گی۔ اسی طرح ٹیلی فون آپریٹرز کی آٹھ، سکیورٹی گارڈ کی 36، ہارڈ ویئر ٹیکنیشن کی دو پوسٹیں بناکر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ٹریننگ لیبارٹری بنانے اور بھرتیاں کرنے کا مقصد جدید سہولیات سے آراستہ لیبارٹری میں نئے سائنسدانوں کو ٹریننگ کی سہولیات مہیا کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کیسز کے حل میں معاونت و سپورٹ فراہم کرنا ہے۔