سٹی42: حکومت نے قبضہ گروپ کیخلاف لیگل فریم ورک تیار کرلیا، قبضہ گروپ کیخلاف ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے قبضہ مافیا کیخلاف پولیس کو کھلی چھوٹ دے دی ہے، سی سی پی او آفس میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی جس کی سربراہی ایس ایس پی آپریشنراحسن سیف کرینگے۔ ریونیو، ایل ڈی اے، کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیز کے نمائندے اور پنجاب اوورسیز پاکستانز کمیشن کے افسر بھی شامل ہونگے۔
ٹاسک فورس لاہور پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرے گی، شکایات پر اینٹی ٹاسک فورس میں کیس کو بھجوایا جائیگا۔ اس فورس کا مقصد مدعی کے مسائل کو ایک فورم پر حل کرنا ہوگا۔