سٹی 42 :پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا ہے کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے کیونکہ انہیں کھانا بنانا نہیں آتا اور اس شخص کو جانوروں سے بھی محبت ہو۔
اداکارہ اشنا شاہ نے ایک ویب انٹرویو میں بتایا کہ جہاں تک دکھنے کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو آنا بہت ضروری ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق کہنا تھا کہ میرے لیے جو چیز سب سے زیادہ اہم ہے وہ ایمانداری ہے جو اب شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل اداکارہ اشنا شاہ کو متنازعہ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram