ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوک میں سرعام برہنہ نہانے والے کو شرط جیتنا مہنگی پڑگئی

چوک میں سرعام برہنہ نہانے والے کو شرط جیتنا مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چوک میں برہنہ ہوکر نہانے والے کو شر ط جیتنا مہنگی پڑ گئی ۔

اوکاڑہ کے علاقہ میں شرط جیتنے کے لئے چوک میں برہنہ ہوکر نہانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 
اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں  عرفان شاہ نامی شخص نے دوستوں سے چوک میں برہنہ ہوکر نہانے کی شرط لگائی تھی۔عرفان کے دوستوں نے عرفان کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنالی جو پولیس تک پہنچ گئی جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بے ہودگی پھیلانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے شرط لگا کر 500 روپے جیتے تھے۔برہنہ ہوکر نہانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ملزم کو کپڑے اتار کر ہینڈ پمپ سے پانی نکال کر نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer