معروف اداکارہ کو بینک کےجعلی نمائندے نے لوٹ لیا

18 Jan, 2021 | 12:15 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسڑی کا جانا پہچانا نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ہما نواب کو بینک کے جعلی نمائندے نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہمانواب نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور شوبز کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا،ماضی اداکارہ کے ساتھ فراڈ ہوگیا، اپنے آپ کو بینک کانمائندہ ظاہر  کرنے والے شخص نے اداکارہ کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چرالیے، ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ ہما نواب کا کہنا ہے کہ بینک نمائندہ بن کر کال کرنے والے نے اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی دی۔

اداکارہ ہمانواب کا مزید کہناتھا کہ کال کرنے والے میں مجھے سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات معلوم کی اور کال بند کردی، بعدازاں مجھے اطلاع ملی ہے کہ کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے نکالے گئے ہیں جس پر مجھ شدید حیرت ہوئی اور ساتھ ساتھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ ہمانواب ٹی وی ڈراموں کے بعدفلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کااظہار  کرچکی ہیں ، ہمانواب کی پہلی فلم ماہ میر تھی ، بعدازاں ان سے کئی فلم پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کرنے کیلئے رابطے کئے۔ ہمانواب کا کہنا تھا کہ ہدایتکار پہلی فلم کا موضوع اچھا تھا تو کام کرنے کی حامی بھری تھی،اب بھی جاندار کردار و سکرپٹ ملا تو ضرور کام کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان کو حقیقت پسند ہونا چاہیے اور میں اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ اس عمر میں مجھے کس قسم کے کردار ملیں گے۔اب تک شادی نہ کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی خود مختاری عزیز تھی اسی لیے بنا شادی کے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیااور اپنے اس فیصلے پر کبھی پچھتاوا نہیں ہوا۔

مزیدخبریں