ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کا خواب چکنا چور

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کا خواب چکنا چور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ کسی محکمے نے ابھی تک سرکاری ریکارڈ ہی جنوبی پنجاب منتقل نہ کیا۔
 
پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کا خواب چکنا چُور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی تک کسی بھی سرکاری محکمے نے اپنا ریکارڈ جنوبی پنجاب منتقل نہیں کیا۔ ریکارڈ منتقل نہ ہونے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام ٹھپ ہے، جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ٹرانسفر ہونیوالے ملازمین بھی تاحال غیر فعال ہیں۔ سرکاری ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹرز اور ٹیچرز اب بھی اپنی چھٹیوں کی منظوری کیلئے لاہور آتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال نہ ہونے سے عوام بھی پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔

 یاد رہے آئی ڈیپ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا، چھ ارب پچاس کروڑ تخمینہ لاگت،منظوری کیلئے حکومت کو ارسال کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر آئی ڈیپ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پلاننگ کمیشن تیار کر لیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر کا تخمینہ چھ ارب پچاس کروڑ لگایا گیا، آئی ڈیپ نے ملتان اور بہاولپور میں تیار کیے جانیوالے سیکرٹریٹ اور جی او او کے ڈیزائن بھی تیار کرلیے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ڈیزائن کو منظوری کیلئےصوبائی ترقیاتی بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
 
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے آٹھ محکمے ملتان جبکہ آٹھ محکمے بہالپور میں ہوں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کمپلیکس ملتان میں لاء، ہوم ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، پولیس، ایگریکلچر اور فاریسٹ کے محکموں کے دفاتر بنائے جائیں گے، بہاولپور سیکرٹریٹ کمپلیکس میں ایس اینڈ جی اے ڈی، ایریگیشن، فنانس، پی اینڈ ڈی، بی او آر، لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک اور سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کی تعمیر کی جائے گی، صوبائی ترقیاتی بورڈ کی حتمی منظوری پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer