تعلیمی ادارے کھلتےہی طلبا کوخوشخبری مل گئی

18 Jan, 2021 | 11:41 AM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض)لاہورسمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ، پنجاب انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے ملازمین، امتحانی عملے اور طلباء کا تمام ڈیٹا آن لائن کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحان دینے والے طلباء کوانٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز  خوشخبری سنادی، لاہور سمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے ڈیٹا آن لائن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ ملازمین سمیت امتحانی عملے اور طلباء کا تمام ریکارڈ بھی ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا۔ تمام تعلیمی بورڈز کا سینٹرل ڈیٹا بنک بنایا جائے گا۔

سینٹرل ڈیٹا بنک کے تحت ملازمین، امتحانی عملے اور طلباء کا ڈیٹا ایک سسٹم پر اکٹھا ہوگا۔ ریکارڈ ڈیجیٹل ہونے کے بعد امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں اور ریکارڈ بھی آن لائن مرتب کیا جائے گا، جس کے بعد طلباء کے رزلٹ کارڈز اور اسناد کی تصدیق بھی آن لائن ہوگی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق تمام ڈیٹا آن لائن کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، فیصلے سے ہزاروں طلباء کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ  کورونا سے معطل تدریسی سلسلہ پھر سے بحال ہوگیا، نہم تا بارہویں جماعت تک سکول کالج کھل گئے ۔50 فیصد حاضری ماسک ،سماجی فاصلہ اور سنیٹائزرز ی پابندی لاگو  ہوگی،تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور،کراچی،پشاور،مردان، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بند سکولوں کو کھول دیا گیا،  تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد صوبہ بھر میں 40 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات آج سکول و کالج آئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں نہم سے بارہویں جماعت کے طلباء سکول آئے ہیں۔ لاہور میں 6 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات سکول و کالج آئیں گے۔ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان میں 1800 طلبا و طالبات سکول آئے ہیں۔ پہلے روز کریسنٹ سکول کا 9 سو طلباء سکول و کالج آئے۔

مزیدخبریں