آٹے کے شدید بحران پر اپوزیشن کا ردعمل

18 Jan, 2020 | 10:30 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) شہر میں آٹے کی قلت، آٹا بحران پر اپوزیشن کا ردعمل، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام سے بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا بھی چھینی جا رہی ہیں۔

شہر میں آٹے کا بحران بدستور برقرار، آٹے کی قلت پر اپوزیشن نے تبدیلی سرکار پر خوب تنقید کے تیر چلائے۔ ن لیگی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے بنیادی ضروریات زندگی ہی چھیننا شروع کردی ہیں۔

خواتین لیگی ارکان اسمبلی کہتی ہیں کہ حکمرانوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے، جو آٹے تک کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکے۔

آٹا کے بحران کی وجہ سے چکی آٹے کی قیمت ستر روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس پر لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

مزیدخبریں