( فہد علی ) ساندہ کے علاقے چاندنی چوک میں دن دھاڑے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دس سالہ لڑکی زخمی، پولیس نے زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق دس سالہ زینب سکول سے واپس اپنے گھر آرہی تھی کہ ساندہ کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ایک فائر زینب کے پاؤں پر لگا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی زینب کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات جارہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔