انسانیت کی تذلیل، امیر زادے نے بیچ سڑک شہری کو مرغا بناڈالا

18 Jan, 2020 | 08:09 PM

M .SAJID .KHAN

(فخرامام)بگڑے رایئس زادے نے بیچ سڑک عدالت لگالی، رائیس زادے نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا اور بیچ سڑک مرغا بنا ڈالا ۔

گاڑی کو راستہ نہ دینا رکشہ ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا،شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں بگڑتے رئیس نے رکشہ ڈرائیور کو بیچ سڑک مرغا بنا دیا اور تذلیل آمیز دھمکیاں دیتا رہا، جبکہ غریب رکشہ ڈرائیور کے ترلے بھی کام نہ آئے، بگڑتے رئیس نے پہلے گالم گلوچ کی جب دل نہ بھرا تو بیچ سڑک مرغا بنا دیا۔

غریب شہری کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی جبکہ شہری کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

مزیدخبریں