"عمران خان عوام کی طاقت سے حکومت کا وقت پورا کریں گے"

18 Jan, 2020 | 07:39 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ)وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی یتیم اور بونے اپنا قد کاٹھ اونچا کرنے کیلئےمڈ ٹرم الیکشن اور حکومت جانے کی بات کررہے ہیں۔ 

لاہور پریس کلب میں نومنتخب باڈی کو مبارکباد دینے کی تقریب کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کا بیان ذاتی رائے پر مبنی ہے۔ پی ٹی آئی کی خوبصورتی ہے کہ وفاقی کابینہ میں بیٹھ کر بھی لوگ اپنی جماعت پر تنقید کرسکتے ہیں۔ اتحادیوں سے تحفظات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جنوبی پنجاب کے فنڈز لاہور میں لگتے رہے ہیں۔

نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی یتیم اپنی پارٹی کی مڈٹرم قیادت کیلئے قرعہ اندازی کرنے والے ہیں۔ عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری اور عوام سے کیے وعدے بھی پورے ہوں گے ۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں موجود کالی بھیڑیں حکومتی منشور کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ روڑے اٹکانے والے سن لیں کہ اب وزیر اعظم نے دو ہزار بیس کو عوام کی خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں