وزیراعلیٰ کا فنکاروں کیلئے بڑا اعلان

18 Jan, 2020 | 07:38 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) مستحق فنکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق مستحق فنکاروں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اداکارہ ہما ڈار، گلوکار ظہوراحمد الیاس، اداکار جاوید کوڈو اور ناصر شیرازی کو چیک دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت فنکاروں کیلئے کروڑوں روپے جاری کر دیئے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں مزید اضافہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مستحق فنکاروں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، فنکاروں کا ہر سطح پر خیال رکھیں گے، فن و ثقافت کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستحق فنکاروں کو ماہانہ مالی امداد بھی دی جائے گی اور مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں