(حسن علی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈسے غائب، شہر گراں فروشوں کے حوالے،سرکاری نرخ نامے کےمطابق کسی بھی علاقےمیں سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہوسکی۔
سرکاری نرخنامےمیں ٹماٹر کی قیمت ایک 105 روپےفی کلومقرر ہے جبکہ سبزی منڈی میں ٹماٹرایک 120 روپے فی کلو میں فروخت ہوتےرہے،مارکیٹ میں ٹماٹرایک 130 روپےفی کلو تک جا پہنچےجبکہ مٹر 220،پیاز 80،آلو 60،گوبھی 80،شلجم 40،شملہ مرچ 200،کھیرا 80،گاجر50،مولی 20،لہسن350 اور ادرک 400روپےفی کلو میں فروخت ہوتےرہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ جب تک سرکاری نرخنامےکےمطابق منڈیوں میں سبزیاں فراہم نہیں کی جائیں گی اس وقت تک شہرمیں سبزیوں کی سرکاری ریٹس پرفروخت ممکن نہیں،دوسری طرف مہنگائی سےپریشان شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت سرکاری نرخنامےپرعملدرآمد کرائےتاکہ عام شہریوں کوریلیف مل سکے، منافع خور مافیا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جو کہ حکومت،مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی ہے۔