ڈاکٹرز کی موجیں ختم، بڑی پابندی لگ گئی

18 Jan, 2020 | 06:08 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جنرل ڈیوٹی پر پابندی لگا دی گئی۔ کوئی ڈاکٹر کسی بھی ہسپتال میں جنرل ڈیوٹی یا سپیشل ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا۔

محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ڈاکٹروں کی جنرل ڈیوٹی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے تمام سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر کوئی سپیشل ڈیوٹی یا جنرل ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف اپنی تعیناتی کی جگہ پر ہی ڈاکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، انہیں کہیں اور جنرل ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔     

مزیدخبریں