نئے بیٹسمین احسان علی یادگار ڈیبیو کیلئے پرعزم

18 Jan, 2020 | 06:04 PM

M .SAJID .KHAN

(وسیم احمد) نئے بیٹسمین احسان علی نے کہا کہ پی ایس ایل کھیل چکا ، اب قومی ٹیم کی طرف سے جوہر دکھا نے ہیں، کسی کے پریشر میں نہیں اور نہ آؤنگا، موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق   نئے بیٹسمین احسان علی بنگلہ دیش کیخلاف منتخب ہونے پر پرجوش ہیں، میڈیا ٹاک میں بولے بابر اعظم کے ساتھ کھیلناا عزاز ہے، کسی کے پریشر میں نہیں اور نہ آؤنگا، موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،پاکستانی سکواڈ کا پہلی بار حصہ بننے والے اوپنر بلے باز احسان علی نے انڈین کھلاڑی روہت شرما کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا،ان کا کہناتھا کہ سلیکشن کی خوشی میں ساری رات نیند نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی محاذ رواں ماہ ہونگے اس حوالے سے قومی کھلاڑیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا،نئے اوپنر احسان علی کا جذبہ بھی عروج پر ہے انہوں نے قومی ٹیم میں جگہ پکی کرنے پر نظر جما لی۔

احسان علی بابراعظم کے ساتھ اوپننگ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، احسان علی کا مزید کہناتھا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنا ہرکھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔

مزیدخبریں