دو وقت کی روٹی سے تنگ شہریوں کیلئے جماعت اسلامی کا بڑا تحفہ

18 Jan, 2020 | 05:20 PM

Arslan Sheikh

( وقار گھمن ) لاہور میں جہاں گیس کی کمی اور آٹے کی بڑھتی قیمت نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے وہیں مہنگائی کا انوکھا توڑ بھی نکال لیا گیا ہے، جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر موبائل تندور لگوا دیا۔

جماعت اسلامی نے گیس بلوں کے ستائے لوگوں کیلئے مہنگائی کا توڑموبائل تندوروں کی شکل میں نکال لیا ہے۔ گیس نہ ہونے سے خواتین آئیں اور موبائل تندور سے مفت روٹی لگوائیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ موبائل تندوروں سے گرم گرم روٹی پکا کر خواتین باآسانی گھر لے جا سکتی ہیں، عمران خان نے تو لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

خواتین کا وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ نہ صرف گیس فراہم کریں بلکہ گیس کے بلوں کیساتھ ساتھ آٹے کے بحران کو ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ وہ دو وقت کی روٹی کھا سکیں۔

جماعت اسلامی کی طرح حکومت بھی اگر گلی محلوں میں اس طرح کے فلاحی منصوبے شروع کرے تو غریب عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

مزیدخبریں