مزنگ میں شہری گھر کی دہلیز پرقتل

18 Jan, 2020 | 03:59 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی) مزنگ میں شہری کوگھرکے دروازے پرقتل کردیاگیا، الیاس عرف لاچی نامی شہری دروازے پرکھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ قریشی محلہ میں  شہری کوگھرکے دروازے پرقتل کردیاگیا، الیاس عرف لاچی نامی شہری صبح کے وقت گھر کے دروازے کے بپاس کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،  الیاس عرف لاچی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،واقعہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ساتھی فرار گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ قریشی محلہ مزنگ کا رہائشی  الیاس عرف لاچی گھرکے باہر کھڑا تھا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، الیاس عرف لاچی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ میں دشمنی کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، قتل میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں