(علی ساہی)بڑے لوگوں کی باہربھی موجیں اور جیل میں بھی تما م سہولتیں میسر ہیں،کیمپ جیل کے 27 بی کلاس قیدیوں میں 26 نیب کے جبکہ ایک کم عمر عام قیدی کو بی کلاس دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرکی41جیلوں 47 ہزارسے زائد اسیران قیدہیں،جیلوں میں دو قسم کی کیٹگریزمیں قیدی موجود ہیں ،پہلی کیٹگری کو عام کلاس اور دوسری کیٹگری کو بیٹرکلاس کا نام دیا گیاہے،عام قیدیوں کو بیرکس میں یا خطرناک قیدیوں کو چکیوں میں بندکیا جاتا ہے اور جیل حکام کی جانب سےسخت سلوک روارکھا جاتا ہےجبکہ بیٹر کلاس میں چندایک قیدی موجود ہیں جن کوگھرسے کھانا،کرسی،میز،ٹی وی ،اخباراور عام کپڑے پہننے کی اجازت ہوتی ہے۔
کیمپ جیل میں 27قیدیوں کو بیٹرکلاس ملی ہوئی ہے جس میں 26نیب کے قیدی ہیں،جن میں بیوروکریٹس، سیاستدان اور امراء شامل ہیں جبکہ ایک کم سن 12 سالہ عام قیدی ہے جسکو بیٹرکلاس میں رکھا گیا ہے،بی کلاس گریڈ17 سے اُوپرکے افسران،ایم پی ایز،ایم این ایز اور6لاکھ سے زائدسالانہ ٹیکس ادا کرنیوالے کوملتی ہے۔
جیلوں میں آنیوالےنیب کے قیدی چونکہ بااثر ہوتے ہیں اسلئے انکی درخواستوں پر فوری عملدرآمدہوجاتا جبکہ عام قیدیوں کی درخواستوں ردی کی ٹوکری کا حصہ بن جاتی ہیں۔
قیدیوں کی موجیں لگ گئیں
18 Jan, 2020 | 03:28 PM