(علی رامے) فوادچودھری کا ترقیاتی منصوبوں میں بزدار حکومت سے شکوہ سچ نکلا، پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ میں بزدار حکومت کی کارکردگی سامنےآگئی، پنجاب میں وزیراعظم پاکستان کا آبائی ضلع فنڈز کے اجرا اوراستعمال میں ناقص کارکردگی والا پہلاضلع نکل آیا۔
تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ ان کے اتحادیوں نے پنجاب حکومت سے شکوہ کیا تو حکومتی وزراء بھی اب بزدار حکومت کی گڈ گورننس کیخلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا فنڈز ضلعی حکومتوں کو سست روی سے مل رہا ہے۔
بزدارحکومت نے تو پاکستان کے دل لاہور کی تیز رفتار ترقی کو سست بنا دیا، لاہور اب تک چار ارب روپے کے استعمال کیساتھ ناقص کارکردگی والے اضلاع میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بزدار سرکار کے اپنے ضلع کیلئے ابتک 6 ارب روپے کا اجرا کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں فنڈز کے استعمال میں تیزی کیساتھ 41 فیصد کارکردگی رہی۔
لودھراں کیلئے 70 کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا لیکن فنڈز کا استعمال صرف 13 فیصد ہوا، فواد چودھری کے ضلع کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کا پیکج پاس ہوا لیکن 50 کروڑ روپے کا اجرا اور فواد چودھری کے شہر جہلم کی فنڈز کے استعمال میں کارکردگی ابتک صرف 15 فیصد ہے۔
گجرات کیلئے 1 ارب کے فنڈز کا اجرا کیا گیا لیکن صرف 27 فیصد خرچ ہوئے، چکوال میں ابتک 15 فیصد، راولپنڈی 14 فیصداورپاکپتن میں10 فیصد فنڈز خرچ ہوسکے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 350 ارب روپے کا ڈویلپمنٹ فنڈز رکھا گیا تھا۔
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق پنجاب میں 177 ارب روپےکےفنڈزجاری کیےجاچکےہیں، لیکن پنجاب بھر میں نصف مالی سال گزرنےکےباوجود فنڈز ابھی تک 85 ارب روپے ہی خرچ ہو سکے ۔