( ق) لیگ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

18 Jan, 2020 | 01:19 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ( ق) نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، (ق) لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کامل علی آغا کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں چودھری سلیم بریار ، میاں عمران مسعود اور دیگر شامل ہیں، کمیٹی یونین کونسل کی سطح پر سیاسی طور پر متحرک کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کی فہرست اور اپنی سفارشات اعلیٰ قیادت کو بجھوائے گی جس کے بعد انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، انٹرویوزکے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں