(حسن علی)شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں مزید کمی ہوگئی،مرغی کا گوشت آٹھ روپے سستا ہوگیا،تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپےفی درجن کا اضافہ کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی چھ روپےکمی کےبعد ایک 148 روپےجبکہ برائلرگوشت 8 روپےکمی کےبعد 215 روپے فی کلو کےحساب سےفروخت ہو رہا ہے،تاہم فارمی انڈے ایک روپےاضافےکے بعد ایک 119 روپےفی درجن ہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کےگوشت کےساتھ ساتھ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کمی کرائے،تاکہ مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام سستے داموں مرغی کا گوشت اور فارمی انڈے کھا سکیں۔