ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کردیا

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شاکرحسن نے رانا ثناءاللہ کے منشیات کیس کی سماعت8 فروری تک ملتوی کر دی۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں رانا ثناءاللہ کے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وکیل فرہاد علی شاہ نے دو درخواستیں دیں، ایک گاڑی سپرداری پر دینے اور دوسری ویڈیو فراہم کرنے کی، عدالت میں پراسیکیوشن اور وکیل صفائی کی طویل بحث ہوئی لیکن عدالت میں وفاقی منسٹری آف لاء کی طرف سے دو ماہ سے اسٹینوگرافر مقرر نہ کرنے کی وجہ سے درخواستوں پر فیصلہ نہ لکھوایا جا سکا۔

وکیل صفائی فرہاد علی شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت ہمیں تاخیر کا کہتی ہے، خود اسٹینو دینے کو تیار نہیں۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے رانا ثناءاللہ کیس میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قرار دیاکہ جب اسٹینو گرافر آئے گا تو فیصلہ لکھوا دیا جائے گا۔

سماعت کے بعد رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے کیس میں عمران خان اور شہریار آفریدی ملوث نہیں تو معلوم کیا جائے کہ اس سازش میں کون شامل ہے، آج ثابت ہو گیاہے کہ میرے خلاف بدترین سیاسی انتقام کی بنیاد پر جھوٹا مقدمہ گھڑا گیا تھا۔،انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات کیس میں ڈی جی اے این ایف کو عدالت طلب کیا جائے، ان سے استفسار کیا جائے کہ جو سارے لوگ آپ نے پکڑے تھے وہ کہاں ہیں، جو ویڈیو آپ کے پاس ہے وہ عدالت میں کیوں نہیں پیش کررہے،   بڑی سازش میں شریک ملزموں کو سامنے لایا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer