دوکاندار پر فائرنگ کا واقعہ،ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ مل گئی

19 Jan, 2020 | 06:23 PM

M .SAJID .KHAN

(سید فخر امام/فہد علی)اسلام پورہ کے علاقے میں ڈولفن کی فائرنگ سے دوکاندار کو زخمی کرنے کا معاملہ، پولیس نے مقدمے میں ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ دی دے۔
گزشتہ روز اسلام پورہ کےعلاقے میں علی الصبح پان شاپ پردو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران دکاندار وحید نے ڈاکو سے پسٹل چھینا اوردونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑکرموقع سے فرار ہو گئے، مگر ڈولفن اہلکاروہاں پہنچے اور دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

زخمی دوکاندار کے بیان کے باوجود پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان کا مقدمہ نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف درج کرلیا، پولیس نے مقدمے میں ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ دی دے۔
دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف پولیس علاقے میں وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام ہے، اور دوسری جانب اپنے ہی اہلکاروں کی نالائقی چھپانے کے لیے غلط مقدمات درج کررہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس واقعہ کا صحیح مقدمہ درج کرے اور ذمہ داران کو سزا دلوائی جائِے، جبکہ علاقے سے وارداتوں کے سلسلے کو بھی رکوائے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز زخمی  دکاندار عبدالوحید کا کہناتھا کہ ڈولفن فورس کے اہلکار نے مجھ کو ہی ڈاکو سمجھ کر گولی مار دی، گولی لگنے سے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی،  پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔



مزیدخبریں