(اکمل سومرو) ایم اے او کالج میں لاہور ڈویژن کے کالجز کے پرنسپلز کا اجلاس ہوا، جس میں پرنسپلز کو کالجوں میں زیرتعلیم طلبا کے ہیلتھ پروفائل 31جنوری تک مرتب کر نے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی، ڈی پی آئی کالجز چودھری جہانگیراحمد اورانسداد منشیات مہم کے چیئرمین سید ذوالفقار نے شرکت کی، کالجوں کو 31 جنوری تک طلبا کے ہیلتھ پروفائل بنانے کی ڈیڈلائن دی گئی۔
طارق حمید بھٹی نے کہا کہ کالجوں کو طلبا کےمیڈیکل ٹیسٹ کرانے کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔