موٹروے راوی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

18 Jan, 2020 | 10:10 AM

Sughra Afzal
Read more!

(فہد بھٹی) موٹروے راوی ٹول پلازہ پر10گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،  حادثے کے باعث بابوصابو سے موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صبح سویرے شدید  دھند کے باعث موٹروے پر راوی ٹول پلازہ کے قریب  10 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو اور   پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا، حادثے کے بعد بابوصابو سے موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

دوسری جانب  موٹروے بند ہونے سے بند روڈ اور شاہدرہ چوک میں ٹریفک کا لوڈ بڑھ گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزیدخبریں