محکمہ سوشل سیکورٹی اپنے ہی افسران کیخلاف ان ایکشن

18 Jan, 2020 | 12:31 AM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) محکمہ سوشل سیکورٹی ادارے کے کرپٹ افسران کے خلاف متحرک،  کمشنر سوشل سیکورٹی تنویراقبال کی ہدایات پر افسران کے خلاف زیرالتوا انکوائریاں نمٹا دی گئیں۔

سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر فلک، شکیل اختر ندیم، شہبازغفور اور خرم شہزاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ میڈیکل آفیسر قیصر ظہور سندھو کو جرمانہ سمیت ایک سال کی انکریمنٹ روکنے کے احکامات دیے گئے۔

ڈاکٹر انجم شبیر، سجاد علی ملہی، عطیہ شہباز اور راشد نظیر، ڈاکٹر وسیم اقبال بٹ، فیاض الحق، عادل تنویر، کاشف شیراز، آصف بھٹی اور عباس علی کو انکوائریوں میں کلیئر قرار دے دیا گیا۔

آرڈرز کے مطابق عامر حسین کی سروس ضبط جبکہ محمد اسلم اعوان اور محمد عارف کی ایک سالہ انکریمنٹ روک لی گئی۔

مزیدخبریں