پی ایس ایل افتتاحی تقریب ، پِٹ بل سمیت بڑے فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے

18 Jan, 2019 | 11:45 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42)شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پٹ بل سمیت فواد خان اور کئی نامور فنکار اپنی پرفامنس کا جادو جگائیں گے جبکہ آفیشل نغمہ بھی  آن ائر کر دیا گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں ایک ماہ سے کم عرصہ رہ گیاہے چنانچہ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پی ایس ایل فار کا آغاز 14 فروری سے ہوگاجس میں 6 ٹیموں کے مابین 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت 8 میچ پاکستان میں بھی ہوں گے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ تیاریوں کی بات کی جائے تو شائقین کرکٹ  کو لیگ کے ترانے اور افتتاحی تقریب کا بھی شدت سے انتظار رہتا ہے۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں شائقین کرکٹ کیلئے افتتاحی تقریب میں پرفام کرنے والے فنکاروں کے نام جاری کر دیئے ہیں، پٹ بل، جنون بینڈ ، فواد خان، ینگ دیسی، شجاع حیدر، آئمہ بیگ اور بونی ایم رنگا رنگ پرفامنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل فار کا آفیشل ترانہ ”کھیل دیوانوں کا“بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں