ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2018 میں جناح ہسپتال سے کتنے مریضوں کا علاج ہوا؟ رپورٹ جاری

2018 میں جناح ہسپتال سے کتنے مریضوں کا علاج ہوا؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) سال 2018 میں جناح ہسپتال میں مریضوں کی تعداد اور علاج معالجہ سمیت دیگر تفصیلات کی رپورٹ سامنے آگئی، سال 2018 میں علاج معالجے کیلئے جناح ہسپتال میں آنے والوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ، ساڑھے 17 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے علاج کیلئے رجوع کیا۔

جناح ہسپتال میں سال 2018 کے دوران مجموعی طور پر 17 لاکھ 64 ہزار 102 مریضوں کا علاج کیا گیا، سال 2017 کے مقابلے میں مریضوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہسپتال کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے دوران میڈیکل ایمرجنسی میں87 ہزار 857 مریض آئے، سال 2017 کے مقابلے میں میڈیکل ایمرجنسی میں علاج کروانے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کمی آئی، جبکہ سرجیکل ایمرجنسی میں 54 ہزار 670 مریضوں کا علاج ہوا جو 2017 کے مقابلے میں 5 فیصد کم تھے۔

 اس کے علاوہ بچہ ایمرجنسی میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ 40 فیصد اضافہ ہوا اور 63 ہزار 428 بچوں کو علاج فراہم کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال جناح ہسپتال میں 31 لاکھ 33 ہزار 364 لیبارٹری ٹیسٹ، 2 لاکھ 47 ہزار 155 ایکسرے اور 37 ہزار 567 سی ٹی سکین ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ایم آر آئی مشین آئے روز خراب رہنے سے سال بھر میں 10 ہزار 6 ٹیسٹ ہوسکے جن میں سال 2017 کے مقابلے میں 24 فیصد کمی آئی، شعبہ گائنی میں 17 ہزار 805 ڈلیوریز ہوئیں جو سال 2017 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ تھیں۔