چڑیا گھر میں فیمیلز کے بغیر داخلہ ممنوع

18 Jan, 2019 | 07:28 PM

Arslan Sheikh

(سعدیہ خان ) چڑیا گھر میں سنگل پرسنز کے لیے داخلے بند، جبکہ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند کر دیا، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انتظامیہ نے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی۔

لاہور چڑیا گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، چڑیا گھر کے داخلی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ فیملیز کو گاڑیوں سمیت چڑیا گھر داخل ہونے کی اجازات دی جا رہی ہے، اندرونی داخلی اور خارجی راستے کے سامنے کار اور موٹر سائیکل پارکنگ ختم کر دی گئی ہے۔

شہری صرف مین گیٹ کے ساتھ مختص کی گئی پارکنگ ہی استعمال کر سکیں گے، دوسری جانب سیکورٹی وجوہات پر چڑیا گھر میں ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند کر دیا گیا ہے۔      

مزیدخبریں