گڈز ٹرانسپوٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

18 Jan, 2019 | 06:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: دو روزہ پہیہ جام ہڑتال کے باوجود کسی حکومتی شخصیت نے گڈز ٹرانسپوٹر کی آہ وفریاد نہ سنی، گڈز ٹرانسپوٹرز نے کل شہر کے داخلی خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپوٹرز کی پیہ جام ہڑتال کو دوروز گزر گے مگر کسی حکومتی شخصیت نے پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کی آہ وفریاد نہ سنی، مختلف محکموں کے ستائے گڈز ٹرانسپوٹرز مجبورا سڑکوں پر آگے۔ گڈز ٹرانسپوٹرز نے سرکلر روڈ سے شاہ عالم مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں سینکڑوں منی مزدا گاڑیاں اور ہزاروں گڈز ٹرانسپوٹرز اور تاجران شریک ہوئے گڈز ٹرانسپوٹرز کے اڈوں پر بکنگ، ڈیلیوری، مارکیٹوں کو اشیائے تجارت کی ترسیل بدستور بند رہی، ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگے، برانڈرتھ روڈ مارکیٹ، شاہ عالم سمیت دیگر مارکیٹوں کے تاجران کیجانب سے ریلی کے شرکا پر گل پاشی کی گئی۔

ریلی میں شریک پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے شدید احتجاج کیا ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کسٹم ایف بی آر کے چھاپے روکے، پولیس بھاری بھرکم چلان کرنے سے باز رہے اور شہر کے اطراف ٹرک اڈہ بنا کر دیا جائے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ اگر تبدیلی سرکار نے انکے مطالبات تسلیم نہ کیے تو بروز ہفتہ شہر کے داخلی وخارجی راستے بند کردیئے جایئں گے۔     

مزیدخبریں