ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگا ترین منصوبہ لاوارث ہوگیا

مہنگا ترین منصوبہ لاوارث ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) تین ارب چالیس کروڑ کے منصوبے کا کوئی وارث نہیں، ایک سال کا مینٹینس پیریڈ گزر جانے کے باوجود پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک کا آپریٹنگ سسٹم نہ سنبھالا، گریٹر اقبال پارک کے 21 کروڑ کے واجب الادا فنڈز بھی دوسری سکیموں پر خرچ کردیئے گئے۔

گریٹر اقبال پارک کو 2017 میں مکمل کرلیا گیا تھا، پارک کا 1 سال کا مینٹینس پیریڈ فروری 2018 میں مکمل ہوا، پی ایچ اے کے انجنیئرنگ ونگ کی نااہلی کے باعث تاحال منصوبہ ہینڈ اوور نہیں ہوا، انجنیئرنگ ونگ نے چیئرمین اور ڈی جی کے احکامات کو بھی نظر انداز کردیا ہے، پی ایچ اے کے کنٹریکٹرز کی جانب سے بارہا منصوبے کو ہینڈ اوور کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔

ڈائریکٹر انجنیئرنگ اسلم حیات کی جانب سے معاملہ گزشتہ ایک سال سے لٹکایا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق اسلم حیات نیب اور آڈٹ کے خوف سے منصوبہ نہیں لے رہے، پی ایچ اے کنٹریکٹر پر مینٹینس پیریڈ ختم ہونے کے باوجود کام کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے منصوبے کے21 کروڑ روپے دبا رکھےہیں، گریٹر اقبال کا فائنل بل کرانے میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔