ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے پاکستان میں طالبات کی موجیں، وزیراعظم کا 15 ہزار روپے دینے کا اعلان

نئے پاکستان میں طالبات کی موجیں، وزیراعظم کا 15 ہزار روپے دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری سکولز میں زیر تعلیم طالبات کا وظیفہ بڑھا دیا، اب طالبات کو سالانہ 15 ہزار روپے ملیں گے۔

وزیراعظم نےسرکاری سکولز میں زیر تعلیم طالبات  کو سالانہ وظیفہ 15 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔ طالبات کو رقم ماہانہ بنیادوں پر واؤچرز کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ وظیفہ دور دراز سے آنے والی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی مد میں دیا جائے گا۔

سابق دور حکومت میں وظیفے کا پروگرام چند اضلاع کیلئے مخصوص تھا لیکن اب وزیراعظم کے حکم پر پنجاب بھر کی طالبات کو وظیفہ دیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے دور دراز سے آنے والی طالبات کی نشاندہی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer