لاہور عجائب گھر انتظامیہ کا عجیب الخلقت مجسمہ ہٹانے کا فیصلہ

18 Jan, 2019 | 10:35 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف)  لاہور ہائیکورٹ میں عجائب گھر میں عجیب الخلقت مجسمہ نصب کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر میوزیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس محمد فرخ عرفان خان کے روبرو بیرسٹر امبرین قریشی نے پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر میوزیم لاہور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عجائب گھر تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے۔ عجائب گھر میں موجود چیزیں ہمارے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔ عجائب گھر میں روزانہ کی بنیاد پر سکول ٹرپس وزٹ کرتے ہیں، عجائب گھر میں نصب عجیب الخلقت مجسمہ ہماری ثقافت اور تاریخ کے منافی ہے۔ عدالت اس مجسمے کو ہٹانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دے۔

 دوسری جانب عجائب گھر انتظامیہ نے مجسمہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان لاہور میوزیم عاصم رضوان کا کہنا تھا کہ مجسمہ نمائش کیلئے لایا گیا تھا جس کا لاہور میوزیم سے کوئی تعلق نہیں دو روز میں اسے ہٹا دیا جائے گا۔ یہ مجسمہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ایک سٹوڈنٹ نے اپنے فائنل تھیسزکیلئے بنایا تھا اس مجسمے کی اونچائی 20 فٹ ہے۔

مزیدخبریں