(سٹی 42) نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جیل میں کئی باتوں پر چپ اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کروائی گئی، جہاں دس سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ موجود نہیں تھی تاہم بیس سے زائد لوگوں کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دی گئی، کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات والے کمرے میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں تک موجود نہیں تھیں، رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے باہر لوگ آپ کو سلام بھیجتے ہیں تو میاں نوازشریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے تمام متوالوں کو میرا سلام پہنچائیں۔
ڈپٹی مئیرسواتی خان سے دوران گفتگو میاں نواز شریف نے دو دفعہ اپنے بھائی شہبازشریف کی طبعیت کے حوالےسے دریافت کیا، میاں نوازشریف کے لیے غزالی سلیم بٹ خلیفہ بیکری کی خطائیاں اور خواجہ احمد حسان پاشا فیبرکس کا سوٹ لائے تھے، ملاقات کرنے والوں میں لیگی رہنما رخسانہ کوکب، بی بی وڈیری، سٹی 42 کے رپورٹر عمراسلم، ہارون بھٹہ سمیت دیگر شامل تھے۔