(علی رامے) حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو مزید 10 کروڑ 75 لاکھ کا '' کٹ ''لگا دیا۔ فنڈز پنجاب پولیس کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے۔ 10کروڑ کی رقم چائنیز انجینئرز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پرخرچ ہوگی۔
سٹی42 ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین منصوبے پر حکومت پنجاب نے اضافی فنڈز دینے کی بجائے کٹ لگا دیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے منصوبے سے مزید 10 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈزپولیس کے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے۔ یہ رقم اورنج ٹرین منصوبے کے اطراف میں سڑکوں کی بحالی پر خرچ ہونا تھی۔ یہ رقم کیبنٹ کی منظوری سے پولیس کو جاری کی گئی۔