برطانوی صحافیوں کے اعزاز میں صوفی نائٹ

18 Jan, 2019 | 12:12 AM

Arslan Sheikh

(زین مدنی ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں برطانیہ سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، گلوکار سائیں ظہور اور حنا نصراللہ نے صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب سماں باندھا۔

برطانیہ سے آئے صحافیوں کے اعزاز میں ہونے والی صوفی نائٹ کا اہتمام پنجابی کمپلیکس میں کیا گیا جس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ امیر علی اعوان سمیت اینکر فاطمہ سیف، نجم ولی خان اور ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بھی شرکت کی۔ گلوکارہ حنا نصراللہ نے صوفیانہ کلام سنا کر صوفی نائٹ کاآغاز کیا۔

حنا نصر اللہ کے بعد معروف صوفی گلوکار سائیں ظہور نے سماں باندھا، سائیں ظہور نے مقبول کلام سنائے اور پورے ہال کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔

صوفی نائٹ میں جہاں گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہیں برطانیہ سے آئے صحافیوں کو گلدستے اور اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

مزیدخبریں