آغا خان ٹرسٹ کی سرگرمیوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

18 Jan, 2018 | 10:59 PM

عمر اسلم:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل کے وفد کی ملاقات، شالیمار باغ اورمقبرہ جہانگیر کے تاریخی مقامات کے تحفظ، بہتری اوردیکھ بھال کے حوالے سے تکنیکی معاونت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وفد کی قیادت آغاخان ٹرسٹ فار کلچرل ،جنیوا کے جنرل مینجرلوئس مونرئیل کررہے تھے۔ملاقات میں تاریخی مقامات کے تحفظ اور انکی دیکھ بھال کے حوالے سے جاری پروگرام میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آغاخان ٹرسٹ کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، خصوصاً تعلیم اورصحت کے شعبے میں آغاخان ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں صرف آغاخان ٹرسٹ فار کلچر ل کی مہارت اورتکنیکی معاونت چاہیےجبکہ جنرل مینجر لوئیس مونرئیل کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب حکومت کیساتھ تاریخی مقامات کی بحالی کے حوالے سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وفد میں تاریخی شہروں کے پروگرام کے ڈائریکٹرکیمرون راشتی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر آغاخان کلچرل سروسز پاکستان اکبرعلی پسنانی شامل تھے جبکہ ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کامران لشاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں