سعید احمد:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق۔ سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ مختلف وارڈزکو چیک کیااورانتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف جب ہسپتال پہنچے تو ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین نے وزیراعلیٰ کو مختلف وارڈز کا دورہ کرایا۔ وزیراعلیٰ نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج بے حد خوشی ہوئی کہ برن یونٹ بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے۔ میو ہسپتال کا سرجیکل ٹاور بھی دو ہفتے میں آپریشنل ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنا جینا مرنا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے۔
مزید دیکھیے: