پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے ٹریفک آگاہی مہم کے حوالے سے ویڈیو جاری کر دی

18 Jan, 2018 | 10:31 PM

عابد چوہدری:پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک آگاہی مہم کے حوالے سے کم عمر موٹرسائیکل سواروں کے حادثے کی ویڈیو جاری کردی۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ 18سال سے کم عمر2موٹر سائیکل سواروں میں حادثہ پیش آیا۔ حادثہ دیال سنگھ کالج کے قریب پیش آیا۔ جہاں دونوں موٹر سائیکل سوار بے قابو ہونے کی وجہ سے ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوئے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ویڈیو جاری کرنے کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنا ہے کہ 18سال سے کم عمر میں موٹر سائیکل چلانا قانونی جرم ہے۔ والدین 18سال سے کم عمر بچوں کوموٹرسائیکل نہ دیں۔

مزیدخبریں